بولیویا میں ایئر فورس کا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
نیویارک میں طیارے کا حادثہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بولیویا میں ائیرفورس کا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اپنا ضمیر بیچنا ہوتا تو میں بھی 26ویں ترمیم کے وقت 2ارب 20 کروڑ لے کر بیچ دیتا، مگر میں نے عمران خان کے نظریے پر سمجھوتہ نہیں کیا، شیر افضل مروت
حادثے کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیوین ائیر فورس کے زیر استعمال سی ون 30 طیارے نے ال آلٹو انٹرنیشنل ائیر فورس سے اڑان بھری اور قریب ہی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔
نقصانات اور تحقیقات
حکام کے مطابق حادثے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، طیارہ حادثے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔ بولیوین حکام کی جانب سے طیارہ حادثے کی وجوہات نہیں بتائی گئی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








