ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا پُرامن اور محفوظ اختتام یقینی بنایا جائے گا،آئی سی سی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تازہ ترین صورتحال
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - آئی سی سی نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے پیشِ نظر ہنگامی منصوبے فعال کر دیے ہیں۔
ایونٹ کی منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات
اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ ایونٹ براہِ راست متاثر نہیں ہو رہا، تاہم کھلاڑیوں، آفیشلز اور براڈکاسٹ ٹیموں کی محفوظ واپسی یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
متبادل سفری راستے
دبئی ایئرپورٹ سمیت خلیجی ٹرانزٹ روٹس استعمال کرنے والے افراد کے لیے متبادل سفری راستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے آئی سی سی کی ٹریول اینڈ لاجسٹکس ٹیم مختلف بین الاقوامی ایئرلائنز سے رابطے میں ہے۔ مزید برآں، یورپ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے ذریعے متبادل فلائٹ آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ریئل ٹائم سفری ہدایات
آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کے مطابق ریئل ٹائم سفری ہدایات جاری کی جائیں گی۔ شائقینِ کرکٹ کو سفری ہدایات پر عمل کرنے اور بین الاقوامی سفر سے قبل حالات کا جائزہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔








