بیرسٹرگوہر علی خان کا ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار
بیرسٹر گوہر کی تعزیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرسٹر گوہر نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت کی خبر نے انہیں دلی صدمہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مخالفین کے گھر جانور جلانے کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی۔
مسلم دنیا کا غم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تمام مسلم دنیا کے لیے ایک غم اور افسوس کا دن ہے، ایسا واقعہ مسلمانوں کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے اُس ٹرین ڈرائیور سے نکاح کر لیا جس نے مجھے خودکشی سے بچایا
ایران کی دفاع اور حملے کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں تھا، اس کا دفاع کرنا اس کا حق ہے۔ ایسے میں حملہ کرنا بلا جواز اور رژیم تبدیلی کے لیے لیڈر کو مارنے کا عمل مجرمانہ فعل اور ریاستی دہشت گردی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اور حمایت ایرانی لوگوں کے ساتھ ہیں، ہم ان کے سوگ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔








