وزیراعظم کا اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ سے رابطہ، خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف کا اردن کے فرمانروا سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ دوم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
خطے کی کشیدگی پر تبادلۂ خیال
وفاقی دارالحکومت سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد علاقائی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیرِاعظم نے موجودہ صورتحال پر پاکستان کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔
امن واستحکام کی اہمیت
وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے تحمل، کشیدگی میں کمی اور بامقصد مکالمے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی یکجہتی کا اظہار
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں اردن سمیت خطے کے دیگر برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے خطے میں امن کی بحالی اور استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
رہنماؤں کا مشورتی رابطہ
دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیشرفت پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








