وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی بنا دی

کمیٹی کا قیام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر، وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں اور رسد کی مانیٹرنگ کے لئے 19 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی سے متعلق رپورٹ کا جواب سندھ اسمبلی میں دیدیا

کمیٹی کی ذمہ داریاں

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ کمیٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، دستیابی اور اسٹاک پوزیشن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ براہِ راست وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کی دوڑ میں کون آگے ہے؟

کمیٹی کی قیادت

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، جبکہ وفاقی وزرا برائے پٹرولیم و توانائی، وزیر مملکت، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

اعلیٰ حکام کی شمولیت

کمیٹی میں توانائی شعبے کے اہم اداروں کے سربراہان بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو)، سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا، یہ واضح ہے جو وہ چاہتا ہے وہ نہیں ہو سکتا : ڈی جی آئی ایس پی آر

انٹیلی جنس اداروں کی شمولیت

علاوہ ازیں، انٹیلی جنس اداروں آئی بی اور آئی ایس آئی کے نمائندے بھی کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: جب نواز شریف کے طاقتور حلقوں سے مذاکرات ہو رہے تھے تو سزائیں تب بھی ہو رہی تھیں ،اصل معاملہ بات آگے بڑھنا ہے،فواد چودھری

کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس

وزارت خزانہ کے مطابق کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کمیٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے معاشی اثرات کا جائزہ لے کر قلیل اور درمیانی مدتی تجاویز پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ، اگر رسد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو اس سے نمٹنے کے لئے حکمتِ عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس نے بازار میں خریداری کے لئے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

بحران کی صورت میں اقدامات

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بحران کی صورت میں ممکنہ مالی اثرات کا تفصیلی تجزیہ بھی پیش کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے اجلاسوں کے انعقاد اور ضروری معلومات کی فراہمی میں مکمل تعاون یقینی بنائے۔

حکومتی مقصد

حکومتی ذرائع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد عالمی منڈی کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانا ہے، تاکہ عوام کو ممکنہ بحران سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...