فرانسیسی صدر میکرون نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا
فرانسیسی صدر میکرون کا اعلان
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی صدر میکرون نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ غیر یقینی عالمی صورتحال کے پیش نظر فرانس جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے برملا کہا کہ ہندوستان ہوش کے ناخن لے گا اور کشمیریوں کی تحریک خودارادیت کو دبانے کیلئے جنگ مول لینے سے گریز کریگا
جوہری ہتھیاروں کی موجودہ صورتحال
فرانسیسی صدر میکرون نے مغربی فرانس میں فوجی اڈے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی اتحادیوں کے لیے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں سے متعلق بھی غیر یقینی صورتحال ہے۔ جوہری وار ہیڈز کی موجودہ تعداد جو 300 سے کم ہے اسے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ذخیرے میں اضافہ
خبر ایجنسی کے مطابق، فرانس کے جوہری ذخیرے میں 1992 کے بعد یہ پہلا اضافہ ہوگا۔ صدر میکرون نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس طیارے اتحادی ممالک میں تعینات کرنے کی اجازت بھی دیں گے۔
علاقائی تعاون
انہوں نے کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ انتہائی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل منصوبوں پر کام کریں گے۔








