سعودی دارالحکومت ریاض اور الخرج پر 8 ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے، وزارتِ دفاع
ریاض پر ڈرون حملہ
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض سمیت ملحقہ علاقوں پر 8 ڈرون طیاروں سے حملہ، سعودی وزارت دفاع کے مطابق تمام ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کی تصدیق
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ دارالحکومت ریاض سمیت ملحقہ شہر الخرج پر 8 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے جن کو فضا میں ہی مار گرایا گیا ہے۔








