امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران پر حملے کی حیران کن وجہ بتادی
امریکہ اور اسرائیل کی ایران مخالف کارروائیاں
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ اور اسرائیل کی ایران مخالف کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران پر حملے کی حیران کن وجہ بتادی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے منقطع، ممکنہ حملوں کا خدشہ بڑھ گیا
مارکو روبیو کا بیان
الجزیرہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس کے رہنماؤں کو بتایاکہ "واشنگٹن نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا اور اس کے نتیجے میں امریکی افواج کو ممکنہ طور پر ایرانی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا"۔
یہ بھی پڑھیں: پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، تنازعات کا پرامن حل پائیدار عالمی امن کی ضمانت ہے: اسحاق ڈار
امریکہ کی موجودہ پوزیشن
رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اس وقت ایران میں زمینی افواج کے لیے پوزیشن میں نہیں ، لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس وہ اختیارات ہیں۔ واشنگٹن نے جو مقصد مقرر کیا ہے وہ زمینی دستوں کے بغیر حاصل کیا جا سکتا ہے، ایران پر حملوں میں سب سے زیادہ نقصانات ابھی باقی ہیں۔
تیل کی قیمتوں کا اثر اور امریکہ کی حکمت عملی
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران تنازعہ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے ایکشن متعارف کرائے گا۔








