وزیراعظم سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور
وزیرِ اعظم سے پیپلز پارٹی کا وفد ملا
اسلام آباد (آئی این پی)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اسرائیل کا دوست، ہمارا دوست نہیں بن سکتا، پاکستان اپنے نیوکلیئر کی حفاظت کرے : حامد میر
ملاقات میں گفتگو کے نکات
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیرِاعظم کو حکومتی قانون سازی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
وزیرِ اعظم کی ہدایات
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے حکومتی رہنماں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔
وفود کی تفصیلات
ملاقات کے دوران حکومتی وفد میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمن، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جکھرانی شامل تھے۔








