یورپ ہمارے خلاف حملوں میں شریک ہونے سے باز رہے: ایران نے خبردار کر دیا
ایران کا یورپ کو انتباہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ ایران کے خلاف حملوں میں شریک ہونے سے باز رہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بیکٹیریا جو زمین پر موجود تمام زندگیوں کو ختم کرسکتا ہے، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی
ایرانی وزارتِ خارجہ کا موقف
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپ کا ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ ایران کے خلاف اس نوعیت کی کوئی بھی کارروائی جارحین کے ساتھ شراکت داری سمجھی جائے گی۔
جنگ کا اعلان
اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت ایران کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔








