تحفظات ختم، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں نیب ترمیمی بل کی بیشتر شقوں پر اتفاق رائے ہو گیا
حکومت کے اقدامات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے اہم قانون سازی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیئے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں نیب ترمیمی بل کی بیشتر شقوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایس سی او اجلاس کو نمائشی قرار دیدیا، بھارت، چین اور روس پر تنقید
نیب ترمیمی بل کی ترقی
سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے نیب ترمیمی بل پر اپنی ترامیم حکومت کو بھجوا دیں، حکومت نے نیب ترمیمی بل پر پی پی کی ترامیم سے اتفاق رائے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
مسودے کی فراہمی
حکومت نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کو نیب ترمیمی بل کا مسودہ فراہم کیا تھا۔ نیب ترمیمی بل کی دو شقوں پر اختلاف برقرار ہے، تاہم نیب ترمیمی بل کی تمام شقوں پر آج اتفاق رائے ہو جائے گا۔
منظوری کا امکان
نیب ترمیمی بل کی کل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی ترمیم بل کا حصہ ہے۔








