مشرق وسطیٰ میں جنگ، پاکستان سے مسلسل چھٹے روز 145 پروازیں منسوخ
فضائی بحران کی شدت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث فضائی بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور پانچ روز کے دوران 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا اہم بیان
پاکستان میں متاثرہ پروازیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے آج مسلسل چھٹے روز بھی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں متاثر رہیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام دراصل ایک افسوسناک کہانی اور کھلا مذاق ہے: ہرجیت سنگھ
پروازوں کی منسوخی کی تفصیلات
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے مشرق وسطیٰ کے لیے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12 اور فیصل آباد سے 6 پروازیں بھی منسوخی کا شکار ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذوالحجہ کا چاند نظر آیا یا نہیں؟
مزید منسوخ پروازیں
اس کے علاوہ کوئٹہ سے مشرق وسطیٰ کے لیے 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی قیادت کا ایکشن، فیصل چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا
ہنگامی انخلا کی پروازیں
دوسری جانب خلیجی ممالک میں ہنگامی انخلا کے پیش نظر دبئی، ابوظبی اور شارجہ ائیرپورٹس سے 167 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ایک بار پھر واٹر ایمرجنسی نافذ
ریاض اور دمام کی صورت حال
رپورٹس کے مطابق حملوں کے باعث ریاض اور دمام کے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے، جہاں بدھ کے روز 57 پروازیں منسوخ جبکہ 46 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: مرد کی ایسی قسم جو بیوی کے بجائے دوسری عورتوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں
دیگر متاثرہ ائیرپورٹس
علاوہ ازیں دبئی، ابوظبی، شارجہ، کویت، بحرین اور دوحہ سمیت خطے کے کئی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا۔ کویت اور دوحہ سے گزشتہ پانچ روز کے دوران ایک بھی پرواز آپریٹ نہیں ہوسکی۔
علاقائی پروازوں کی منسوخی
فضائی ڈیٹا کے مطابق ایران کی 240، عراق کی 215، بیروت کی 58، حیفا کی 25 اور تل ابیب کی 380 پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔








