بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، بانی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے ہیں؟ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر فوری پابندی عائد
تحریری حکمنامہ
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کی جانب سے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔
تحریری حکمنامے میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 3 اعتراضات دور جبکہ 2 برقرار رکھے گئے ہیں۔ دو اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔
عدالت کی ہدایات
عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 مارچ سے پہلے اپیلوں کی پیپربک تیار کرنے کی ہدایت کردی۔








