ایران کے خلاف بات کرنے والا اسرائیل اور امریکہ کا ایجنٹ ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا بیان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف بات کرنے والا دراصل اسرائیل اور امریکا کا ایجنٹ ہے اور پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابق ساس اور جمیعہ کی والدہ لیڈی انیبل گولڈ سمتھ کا انتقال ہو گیا

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، پیٹرول کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمت میں 55 روپے اضافہ کیا گیا جس سے عام شہری شدید متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ کا چکوال میں خاتون کے بہیمانہ قتل پر نوٹس، قاتل کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی

عوامی مشکلات

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے ماہانہ تقریباً 50 ارب روپے پیٹرول لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ مڈل کلاس پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بلوں اور مختلف ٹیکسز کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، حکومت کی اپنی رپورٹس کے مطابق ایف بی آر بھی زیادہ تر ٹیکس مڈل کلاس سے وصول کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری سے تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن، دوبارہ بولنگ کا آغاز کر دیا

حکومت کا دوہرہ معیار

انہوں نے کہا کہ بڑی شوگر ملز چلانے والے ٹیکس چوری کرتے ہیں جبکہ حکومت عام شہریوں پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، خطے کی کشیدہ صورتحال کے باوجود حکومت اپنی آزمائش بنا رہی ہے، پی آئی اے کو 10 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا جبکہ مریم نواز کے لیے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا گیا، کسی بھی سرکاری افسر کی گاڑی 1300 سی سی سے بڑی نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مایوس نہ ہوں، آپ کے مقدمات کا انجام بھی میرے کیس جیسا ہوگا: جاوید ہاشمی

کراچی کے ترقیاتی منصوبے

حافظ نعیم الرحمان کا کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کہنا تھا کہ تین سال میں 400 کروڑ روپے خرچ کر کے صرف دو پتلی گلیاں بنائی گئیں جبکہ 15 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی ایئر چیف کا دورہ پاکستان، پاک فضائیہ کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار

علاقائی صورتحال

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے بعد ترکی اور پاکستان بھی اسرائیل کے ریڈار پر ہیں، ایران پیچھے نہیں ہٹے گا اور اگر ایسا ہوا تو اسرائیل کا دباؤ پاکستان تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توثیق حیدر کے عمرے کے دوران ٹیٹوز نے نئی بحث چھیڑ دی

وزیراعظم سے مطالبہ

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کے بیان پر قوم سے معافی مانگیں، حکومت کو پیس آف بورڈ سے باہر آ کر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

سیاسی جماعتوں کی دوہری پالیسی

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اسرائیل کی مذمت تو کرتی ہیں مگر امریکا اور اسرائیل کا نام لینے سے گریز کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...