جنگ کے اثرات، بحرین کی حکومتی توانائی کمپنی باپکو انرجیز نے معاہدوں کی تکمیل سے معذرت کرلی
جنگ کے اثرات خلیج میں
مانامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خطے میں جنگ کے اثرات خلیجی ممالک تک پہنچ گئے جس کے نتیجے میں بحرین کی حکومتی توانائی کمپنی باپکو نے فورس میجر کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خوش ذائقہ کھانے اور بسیارہ خوری کا خمار: مہمانوں کا عرش سے فرش پر اترنا
باپکو کی تردید اور متاثرہ منصوبے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین کی حکومتی توانائی کمپنی باپکو انرجیز نے حملوں کے بعد اپنے معاہدوں کی تکمیل سے معذرت کرلی۔ کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے ایک حملے میں بحرین کی 90 سال پرانی آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا جس کے بعد پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ حال ہی میں اس ریفائنری کی استعداد بڑھا کر تقریباً 4 لاکھ بیرل یومیہ تک کی گئی تھی جبکہ پلانٹ میں جدید یونٹس نصب کیے گئے تھے جو جیٹ فیول اور ڈیزل کی زیادہ مقدار پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث کمپنی کے آپریشن متاثر ہوئے ہیں تاہم مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں زیک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ریڈنگ سیشن کا انعقاد
کشیدگی کے اثرات
معاملہ صرف باپکو کا ہی نہیں، ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک کی توانائی کی صنعت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اسی تناظر میں قطر انرجی نے دنیا کے سب سے بڑے مائع قدرتی گیس (LNG) پلانٹ سے متعلق بھی فورس میجر کا اعلان کیا تھا۔
کویت کا ردعمل
دوسری جانب کویت نے بھی اپنے آئل فیلڈز اور ریفائنریز میں پیداوار کم کرنا شروع کر دی ہے۔








