ایران ایک دہشت گرد حکومت ہے، دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے: امریکی وزیر خارجہ
ایران کا خطرہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کا موجودہ مذہبی حکومتی نظام خطے اور دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، امریکی حملوں کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام کو تباہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹ ٹکٹوں کے حوالے سے فہرست لانے والے بیرسٹر سیف پر پی ٹی آئی ورکرز کو شک ہے، تجزیہ کار سلمان غنی
مارکو روبیو کا بیان
’’جنگ ‘‘ کے مطابق، واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی حکومت دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایران اپنے پڑوسیوں پر حملے کر رہا ہے، توانائی اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران پڑوسی ممالک میں سفارتخانوں پر حملے کر رہا ہے۔ ایران ایک دہشت گرد حکومت ہے، ایران کا دہشت گردانہ نظام ہے، ایرانی حکومت ریاستی وسائل کو دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہے۔
حملوں کا مقصد
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران پر حملوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو ختم کرنا ہے، ہم بزور طاقت اس مقصد کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں، امریکی فوج ایک غیر معمولی آپریشن انجام دے رہی ہے۔








