پینٹاگون نے ایران پر حملوں کے ابتدائی 2 دنوں میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے: رپورٹ

امریکہ کا جنگی اسلحہ کے استعمال کا ابتدائی جائزہ

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں امریکی فوج نے تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بیت الرحمت، ایک دعا کی تعبیر

پینٹاگون کی مالیاتی رپورٹ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پینٹاگون کی جانب سے 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار جنگ کے صرف ابتدائی دو دنوں میں استعمال کیے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی افواج نے قلیل مدت میں بڑی مقدار میں جدید اور مہنگا اسلحہ استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

کانگریس میں تشویش

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال نے امریکی کانگریس کے بعض ارکان میں تشویش پیدا کر دی ہے کہ امریکی فوج تیزی سے اپنے انتہائی جدید اور محدود ذخیرے والے ہتھیاروں کو استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’، وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری قیادت کو بھرپور جوابی کارروائی کی ہدایت

صدر ٹرمپ کا بیان

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے ملک کے پاس اہم ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی اطلاعات

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج ایران میں اب تک 5 ہزار اہداف کو نشانہ بناچکی ہے اور ان حملوں کے دوران ایران کے 50 جنگی جہازوں کو تباہ یا انہیں نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...