جو کام 55 سال تک نہیں کر سکا اب کیسے کروں،”خاندانی لوگوں کا یہی المیہ ہے”،خود جلنے کو تیار نہیں دوسروں کو پگھلانے میں لگے ہیں

مصنف کی تفصیلات

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 463

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

کمشنر کی خود نمائی

کمشنر، تصویر اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشن؛ کمشنر کی ایک کمزوری یہ تھی کہ وہ خود نمائی پسند کرتے تھے۔ ان کی سوچ تھی کہ بس ڈویثرن میں ایک ہی افسر ہے اور وہ کمشنر۔ اخبار میں تصویر لگوانی ہو تو سرکاری فوٹو گرافر پہلے ان کو دورے یا تقریب کی مختلف زاویوں سے اتاری گئی تصاویر دکھا کر منظوری لیتا اور پھر ہی اخبار میں بھیجتا تھا۔ میرے بھی کمشنر کی طرح صحافی دوستوں سے اچھے تعلقات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر وقاص مقصود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

خبر کی اہمیت

ایک روز بلدیات کے حوالے سے شاید ایک قومی اخبار میں میری خبر فرنٹ پیج پر لگی۔ بس پھر کیا تھا پیشی ہوئی کہ صرف تمھاری انفرادی خبر ہی اخبار میں لگتی ہے۔ کیوں۔ یاد رکھو یہاں بس میں ہوں۔ میں نے جواب دیا؛ "سر! افسر تو اور بھی ہیں۔ یہ دوسری بات ہے کہ خبروں کی زینت آپ سے ہی ہے۔" اس ذومعنی فقرے پر وہ مسکرا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: ٹرین کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق

کمشنر کی خصوصیات

ویسے وہ اصول پسند، خشک، اور قائدے قانون کے آدمی اور ویثرنری تھے۔ ایسے افسر کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے مگر آپ کو سیکھنے کا موقع بھی بہت ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے ، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا اثر

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دفتر کا بڑا رعب اور دبدبہ تھا۔ اس میں کچھ کمال میرا اور کچھ جمال کمشنر دفتر کا تھا۔ ایک روز ڈی سی او نارووال کی ایک رپورٹ میں بہت تاخیر ہو رہی تھی۔ مجھے کہنے لگے؛ "شہزاد! ڈانٹو ڈی سی او کو تم ڈویثرنل افسر ہو۔" میں نے کہا؛ "سر! جو کام 55 سال تک نہیں کر سکا اب کیسے کروں۔" ہنسے اور بولے؛ "شریف اور خاندانی لوگوں کا یہی المیہ ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: 2018 کے حالات کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ، کورٹ مارشل ہونا چاہیے، خواجہ آصف

احترام اور ذمہ داری

عزت انسانوں کی اور ذمہ داری اداروں کی؛ ہم اس تھیوری سے ہی ناواقف لوگ ہیں کہ "عزت و وقار انسان اور انسانی زندگی کا ہوتا ہے جبکہ اداروں کی عزت و وقار نہیں بلکہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔" ان ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرکے ہی نیک نامی حصہ میں آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کی مذمت

مولانا روم کا قول

مولانا روم کہتے ہیں؛ "موم بتی کی طرح جلنا آسان نہیں دوسروں کو روشنی دینے کے لیے خود جلنا پڑتا ہے۔" ہم خود جلنے کو تیار نہیں بس دوسروں کو پگھلانے میں لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

جزبات اور حماقتیں

او دوست! سیلاب کے پانی میں کھڑے کھڑے میں جزباتی ہو کر کہاں پہنچ گیا۔ کہتے ہیں بے بس انسان جزباتی ہی ہوتے ہیں۔ چلیں ان حماقتوں کی طرف جن میں صداقتیں ہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جج کی تنبیہ پر بے وفا شوہر سے معافی مانگنے والی خاتون سلیبریٹی بن گئی

سفارش کی حقیقت

حماقت مگر صداقت کی ایک اور بات بھی سناتا جاؤں۔ میرٹ کی جگہ سفارش کو رگوں کا حصہ بناتی اس معاشرے کی ایک اور سچائی بھی آپ کے گوش گزار کرتا ہوں۔ سفارش کے حوالے سے یہ ایسا چبھتا ہوا قصہ ہے کہ اسے یاد کرکے دل آج بھی افسردہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر نے شکست دینے کے بعد بھارتی باکسر کو خاص تحفہ دیکر محبت کی مثال قائم کردی۔

ڈویثرنل پبلک سکول گوجرانوالہ

ہوا یوں کہ ڈویثرنل پبلک سکول گوجرانوالہ، جو ضلع کے اچھے سکولوں میں شمار ہوتا ہے، نرسری جماعت کے بچوں کے داخلے کا وقت تھا۔ امیدوار بے شمار اور سیٹ کم تھیں۔ اس سکول کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ کمشنر تھے۔ داخلہ کمیٹی کی سفارش پر ہی داخلے ہوتے تھے جو سکول کے پرنسپل، بورڈ کے 2 ممبران، جن کی مامزدگی بورڈ کرتا تھا، اور پرائمری ونگ کے وائس پرنسپل پر مشتمل ہوتی تھی۔

داخلہ کمیٹی کا واقعہ

چوہدری منظور اے سی (آر) اس کمیٹی میں کمشنر کے نمائندے تھے جو پہلے دن ہی بیمار پڑ گئے اور ان کی جگہ میں نامزد ہوا۔ (جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...