مشرق وسطیٰ کی صورتحال: پاکستان سے آج مزید 84 پروازیں منسوخ
پاکستان میں پروازوں کی منسوخی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے آج خلیجی ممالک کے مختلف سٹینز کی 84 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی کارروائیاں: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
ایئرپورٹس پر پروازوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، کراچی ایئرپورٹ سے آج مشرق وسطیٰ کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ پر 18، پشاور ایئرپورٹ پر 16، ملتان ایئرپورٹ پر 4 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم لوگ اس قدر بہترین تھے۔۔۔
منسوخ پروازوں کی فہرست
منسوخ پروازوں میں ایمریٹس اتحاد ایئر، گلف، ایئرعربیہ، پی آئی اے، ایئربلیو، قطر ایئرویز سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 130ارب روپے شارٹ فال کا سامنا
مجموعی منسوخی کی تعداد
پاکستان سے 12 روز کے دوران خلیجی ممالک کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1308 ہوگئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای، قطر، ایران، کویت اور بحرین میں فضائی حدود بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: رئیس گوٹھ کے قریب گھر میں گیس لیکیج کا دھماکا، 7 افراد زخمی
حکام کی جانب سے جاری کردہ معلومات
حکام کے مطابق فضائی حدود بندش سے 28 فروری سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ اس وقت دوحہ، دبئی، ابوظہبی، شارجہ، بحرین سمیت دیگر ایئر پورٹس سے ریلیف پروازوں کی مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔
فیصل آباد ایئرپورٹ کی صورتحال
دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج دبئی، شارجہ، راس الخیمہ سمیت دیگر ایئرپورٹس کی بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول پر آگیا۔








