لندن میں ہونیوالے ’’القدس مارچ‘‘ پر پابندی لگا دی گئی
لندن میں ''القدس مارچ'' پر پابندی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ہونے والے ''القدس مارچ'' پر پابندی لگا دی گئی۔ برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے میٹ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اتوار کو ہونے والے ''القدس مارچ'' پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں حالات سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں، تمام سیاسی قوتیں اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی پر یکجا ہوں، سراج الحق
پابندی کے مقاصد
برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سخت شرائط کے ساتھ کسی ایک جگہ کھڑے رہ کر احتجاج کیا جا سکتا ہے۔ پابندی کا مقصد مارچ کے موقع پر شدید بدامنی سے بچنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما سعید غنی کا بھائی اور ساتھیوں سمیت گرفتار، مقدمہ درج
پولیس کی تبصرہ
میٹ پولیس کے پبلک آرڈر کے ذمے دار اسسٹنٹ کمشنر ایڈ ایڈیلیکن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ''القدس مارچ'' اور اس سے منسلک کسی بھی جوابی احتجاجی مارچ پر لاگو ہو گی اور 1 ماہ تک برقرار رہے گی۔
منتظم تنظیم کا ردعمل
دوسری جانب مارچ کی منتظم تنظیم اسلامی ہیومن رائٹس کمیشن کے کمشنر فیصل بودی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پابندی کو اظہارِ رائے کے لیے بہت برا دن قرار دیا ہے۔








