چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بے روزگار ہاکی کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
محسن نقوی کا بے روزگار ہاکی کھلاڑیوں کے لئے ملازمتوں کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بے روزگار ہاکی کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں، اغوا کیے گئے واپڈا کے 5 ملازمین 55 روز بعد بحفاظت بازیاب، گھر روانہ
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات
محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی اس دوران انہوں نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری
بہترین کارکردگی پر ہاکی کھلاڑیوں کی ستائش
محسن نقوی نے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ زخمی ہاکی کھلاڑیوں کا علاج پی سی بی کرائے گا، فٹنس و میڈیکل کے حوالے سے ہاکی کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں گے۔ پی سی بی ہاکی کھلاڑیوں سے پہلے کی طرح تعاون کرتا رہے گا، کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی میں ہمارا تعاون شامل رہے گا۔
ہیڈ کوچ کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا ذکر
اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ آپ کی سپورٹ نے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے، آپ نے مشکل وقت میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا ہے۔








