ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا،فضائیہ کو بھی مکمل ختم کر دیا، جنگ جیت چکے ہیں لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے: ٹرمپ کا کینٹکی میں خطاب
ٹرمپ کا جنگی اعلان
کینٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے۔ امریکی افواج نے 58 ایرانی بحری جہاز تباہ کر دیئے۔ ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا۔ ایران کی فضائیہ کو بھی مکمل ختم کر دیا ہے۔ لیکن جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہو جاتا، ایران سے نہیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملہ کرنے والے مبینہ خودکش بمبار کی تصویر سامنے آگئی
تیل کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات
کینٹکی میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے امریکی سٹریٹیجک تیل ذخائر سے فائدہ اٹھائیں گے۔ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا۔ ایران کی 31 بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنائیں۔
خطاب کے دوران واقعہ
امریکی صدر کے خطاب کے دوران ایک خاتون بے ہوش ہو گئیں جس کے باعث صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر روک دی۔ خاتون کو فوری طبی امداد دی گئی۔








