ویوو نے 6500 ایم اے ایچ بیٹری، 44 واٹ فلیش چارج اور IP65 کے ساتھ Vivo Y11d متعارف کرا دیا

نیا ویوو Y11d اسمارٹ فون متعارف

لاہور (ویب ڈیسک) ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ‏vivo Y11d متعارف کرایا ہے۔‎ Y سیریز کے اس نئے ماڈل میں 6500mAh کی بڑی BlueVolt بیٹری شامل ہے جو روزمرہ استعمال کے دوران دیر تک طاقت فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کو ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے پر مبارکباد

تیز رفتار چارجنگ کی خصوصیات

اس کے ساتھ 44W فلیش چارج ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے جس میں 29 طرح کی سیکیورٹی پروٹیکشن شامل ہے تاکہ تیز رفتار چارجنگ محفوظ اور مؤثر انداز میں ممکن بنائی جا سکے۔ یہ طاقتور بیٹری اور محفوظ فاسٹ چارجنگ کا ملاپ صارفین کو دن بھر زیادہ دیر تک سرگرم اور رابطے میں رہنے کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس، پنجاب میں 3960 اقلیتی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کا فیصلہ، خصوصی سیل قائم

ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس کے ساتھ مضبوط ڈیزائن

vivo Y11d میں IP65 ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس فراہم کی گئی ہے جو اسے گردوغبار اور پانی کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، اسمارٹ فون کو پروفیشنل اینٹی ڈراپ ڈیزائن کے ساتھ مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ یہ روزمرہ استعمال کے دوران اچانک لگے جھٹکے اور گرنے کے اثرات کو آسانی سے برداشت کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف: بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، 17 ملزمان گرفتار

خوبصورت اور منفرد ڈیزائن

یہ سب خصوصیات ایک خوبصورت ڈیزائن میں پیش کی گئی ہیں جس میں ٹرینڈی اور منفرد رنگ (Sunrise Gold) اور (Voyage Black) شامل ہیں۔ نیا ہائی اینڈ میٹل کیمرہ ماڈیول ڈائنامک لائٹ ایفیکٹس کے ساتھ اس کے ڈیزائن کو مزید بہتر بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں کھلا پیٹرول نہ دینے پر کار سوار کی فائرنگ سے پمپ ملازم قتل

ویژوئل تجربہ اور پروڈکٹیویٹی

صارفین کو تیز رفتار اور شاندار ویژول تجربہ فراہم کرنے کے لیے اس فون میں 120Hz اسمووتھ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ برائٹنس 1200 نٹس تک پہنچتی ہے، جس سے تیز دھوپ میں بھی اسکرین واضح نظر آتی ہے۔ مزید بہتر پروڈکٹیویٹی اور انٹرٹینمنٹ کے لیے Y11d میں 200 فیصد والیوم بوسٹ اور قابلِ اعتماد کارکردگی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری

کیمرہ کی خصوصیات

اس کے علاوہ، اس ڈیوائس میں 50 میگا پکسل الٹرا کلئیر مین کیمرہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جو ہارڈویئر میں ایک اہم اپ گریڈ ہے اور زیادہ واضح، تفصیلی اور رنگین تصاویر لینے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید کیمرہ سسٹم روزمرہ کے لمحات کو واضح اور تفصیل کے ساتھ محفوظ بنانے میں مدد دیتا ہے جو اپنی کیٹیگری میں نمایاں سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پولیس اور شہری کے تعلق کی نئی تشریح جاری کردی، ایس ایچ او کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار

قیمت اور دستیابی

vivo Y11d پاکستان بھر میں دو مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہے۔ 4GB + 128GB ماڈل کی قیمت 43,999 روپے جبکہ 6GB + 128GB ویریئنٹ کی قیمت 52,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ویوو اپنے صارفین کو مکمل آفٹر سیلز سروس فراہم کرتا ہے جس میں ایک سال کی وارنٹی، 15 دن کی مفت ریپلیسمنٹ پالیسی اور ایسیسریز پر 6 ماہ کی وارنٹی شامل ہے۔ یہ ڈیوائس باضابطہ طور (PTA) سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔

خصوصی پیشکش

Zong 4G صارفین کے لیے خصوصی پیشکش کے تحت اگر وہ اپنی سم Slot 1 میں لگائیں تو انہیں 12GB مفت موبائل انٹرنیٹ ملے گا جس میں 6 ماہ تک ہر ماہ 2GB شامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم Vivo کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...