پٹرولیم ڈیلرز نے 27 مارچ سے ملک بھر میں پٹرول پمپس غیرمعینہ مدت تک بند کرنے کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز کی دھمکی

کراچی (ویب ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے 27 مارچ سے ملک بھر میں پٹرول پمپس غیرمعینہ مدت تک بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جی ایس پی پلس کے 4 دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے: اسحاق ڈار

مارجن میں اضافے کی ضرورت

اے آر وائے نیوز کے مطابق، وائس چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فائدہ دیا گیا۔ طارق حسن نے بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں کیپنگ لگا دی ہے، جس کی وجہ سے کمپنیاں پٹرول اور ڈیزل فراہم نہیں کر رہی ہیں، جس سے پمپ خالی ہوتے ہیں اور بند ہوجاتے ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ کر کے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان بد اعتمادی کی خلیج ختم ہونی چاہیے : سراج الحق

متوقع قیمتوں میں اضافہ

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر امیر خان محسود کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ آج بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 50 روپے بڑھ جائے گی۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ دو سال پہلے وزیر موصوف نے ملاقات کی تھی لیکن اب ان سے ملاقات نہیں ہوتی۔ امیر خان نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں فوری اضافہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1.78 روپے ڈیلرز کے کمیشن میں اضافہ ہوا جو وزیراعظم نے روک دیا، اور اگر ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ نہ کیا گیا تو 26 مارچ سے پٹرول پمپس بند کردیں گے، کیونکہ وہ نقصان میں کاروبار نہیں کرسکتے۔

مزاحمت کی تیاری

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت سے اب شرافت سے بات نہیں ہوگی۔ پٹرولیم ڈیلرز مزاحمت کریں گے، کیونکہ لیوی اور قیمت میں اضافے نے عوام کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...