حملوں کے نتیجے میں ایران اور مختلف ممالک میں کتنا جانی نقصان ہوا۔۔؟ تفصیلات سامنے آگئیں
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور جانی نقصان
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور حملوں کے نتیجے میں مختلف ممالک میں جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے سے روک دیا
ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تنازع
روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان حالیہ تنازع میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں 1348 ایرانی شہید جبکہ 17 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں 15 افراد ہلاک اور 2 ہزار 975 زخمی ہوئے جبکہ 15 امریکی ہلاک اور 140 زخمی ہوئے۔ اسی طرح خطے کے دیگر ممالک میں بھی جانی نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: غنیٰ علی نے کم عمر میں جلد شادی کو کیوں ترجیح دی؟
متحدہ عرب امارات اور کویت میں جانی نقصان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 141 زخمی ہوئے جبکہ کویت میں 6 افراد جاں بحق اور 101 زخمی ہوئے۔ شام میں حملوں کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ عمان میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر سے جھگڑا، بیوی نے 3 بھینسوں اور گائے کو زہر دے کر مار دیا
دیگر ممالک میں نقصانات
بحرین میں 2 افراد جاں بحق اور 59 زخمی ہوئے جبکہ سعودی عرب میں حملوں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ حالیہ کشیدگی کے دوران ایک فرانسیسی شہری ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
قطر اور اردن میں صورتحال
دوسری جانب قطر میں 16 اور اردن میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
لبنان اور عراق میں اسرائیلی حملے
روسی خبرایجنسی کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 717 افراد جاں بحق اور 1793 زخمی ہوئے جبکہ عراق میں حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔








