سلمیٰ بٹ کا میانوالی کا دورہ، ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ماڈل بازاروں کا دورہ، شہریوں سے گفتگو
وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی کا دورہ
میانوالی (محمد اقبال اعوان) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی و کنزیو مر پرو ٹیکشن سلمیٰ بٹ نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ میانوالی میں ماڈل بازار میں قائم رمضان سہولت بازار، نگہبان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر اور سستے ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور اس کا دوست گرفتار
رمضان سہولت بازار کی جانچ
انھوں نے رمضان سہولت بازار میں گوشت، سبزی، پھل، آٹا، چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا اور خریداری کیلئے آنیوالے صارفین سے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔ شہریوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شجاعت حسین سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور
وزیر اعلیٰ کی ہدایت
سلمیٰ بٹ نے سہولت بازار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے کہ مہینہ رمضان میں کم آمدنی والے طبقہ پر مالی بو جھ نہ پڑے اور اشیاء ضروریہ ارزاں نر خوں پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروشوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا
نگہبان پیکج کی تقسیم
معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان المبارک میں صوبہ بھر کے شہریوں کیلئے پورا رمضان نگہبان پیکج دیا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر کے 42 لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے دس دس ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں چاہتی ہوں لاہور قلندرز امریکی کرکٹ کے مستقبل کے ستارے تراشنے میں ہماری مدد کرے، ناٹلی بیکر
ضلعی خدمات
انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں 37 ہزار سے زائد لوگوں کو فی گھرانہ دس ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں اور 96 فیصد نگہبان کارڈ مستحق افراد میں تقسیم کر دیئے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کے بھاؤ میں بڑا اضافہ
سہولت بازار اور رمضان دسترخوان
پنجاب بھر میں 75 رمضان سہولت بازار لگائے گئے ہیں جہاں اشیاء خوردونوش نوٹیفائیڈ ریٹس سے بھی کم نرخ پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میانوالی کی تینوں تحصیلوں میں 6 مریم کے مہمان دسترخوان قائم کیے گئے ہیں جہاں مخیر حضرات کے تعاون سے سینکڑوں مستحق افراد کو روزانہ افطاری فراہم کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹو شو کے بعد لاہور میں پاک ویلز کار میلے کا اعلان
نگہبان کارڈ کی رقوم کی تقسیم
معاون خصوصی نے ضلع کونسل ہال میں رمضان نگہبان کارڈ کی رقوم کی تقسیم کے سلسلے میں قائم ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کیا، مستحق افراد میں نگہبان کارڈ تقسیم کیے اور رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقتدار مستقل نہیں ہوتا، آج تمہاری کل ہماری باری ہوگی، ہر ظلم کا حساب لیں گے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
سستے ریڑھی بازار کا معائنہ
انہوں نے سستے ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا اور شہریوں سے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، عطا اللہ تارڑ
اہم اجلاس کا انعقاد
معاون خصوصی نے وزیرا علیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد کیا جہاں ڈپٹی کمشنر نے نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم اور خوراک کی قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
مارکیٹ کمیٹی کے افسران کی ہدایات
اجلاس میں معاون خصوصی نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو عید الفطر تک پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی بڑھانے کی ہدایت کی اور گرانفروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ کیا۔








