پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا: سیکیورٹی ذرائع
آپریشن "غضب للحق" کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن "غضب للحق" کے تحت پاک فوج کی افغانستان میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی
حملوں کی ویڈیوز
12 اور 13 مارچ کی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس پر پاک فوج کے حملوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے، دفتر خارجہ
حملے کا مقصد
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا، یہ آئل سٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیمیں اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں: محکمہ داخلہ پنجاب
آپریشن کا جاری رہنا
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن "غضب للحق" کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔
نقصانات کی رپورٹس
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن "غضب للحق" پر اپ ڈیٹ دیتے ہوئے فتنہ خوارج اور افغان طالبان کے نقصانات کی تفصیلات جاری کی تھیں کہ اب تک 663 فتنہ خوارج و افغان طالبان کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 887 سے زائد فتنہ خوارج و افغان طالبان زخمی ہوئے ہیں۔








