لاہور؛ 28 سالہ نوجوان کا قتل، مقتول کی محبوبہ اور اس کا شوہر مرکزی ملزم نکلے
چوہنگ میں نوجوان کا اندھا قتل: ملزمان کی گرفتاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چوہنگ کے علاقے میں 5ماہ قبل 28 سالہ نوجوان مدثر حسین کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی محبوبہ اور اس کا شوہر مرکزی ملزم نکلے۔
پولیس کارروائی اور گرفتاری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ شرافت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
قتل کا منصوبہ
انچارج رانا شرافت علی کے مطابق مقتول اور مرکزی ملزم کی بیوی کے آپس میں گہرے تعلقات تھے، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ مرکزی ملزم اور اس کی بیوی نے مقتول مدثر حسین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
زہریلے مواد کا استعمال
ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول مدثر حسین کو ملنے کے بہانے گھر بلایا، ملزمہ نے 28 سالہ مدثر حسین کو بوتل میں زہریلا کالا پتھر ملا کر پلا دیا۔ مقتول 2 روز ہسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
ملزمان کی سزایابی
ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے بتایا کہ ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کی عزم
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں اور مضبوط چالان مرتب کروا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
تعارف و انعامات
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا۔








