بغضِ مریم نواز میں وزیراعلیٰ اور انکے خاندان کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا سخت ردعمل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کے خاندان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پراپیگنڈے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر بغضِ مریم نواز میں اس حد تک گر چکے ہیں کہ وہ مسلسل جھوٹ اور من گھڑت کہانیاں گھڑنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات عدالت میں جمع

جھوٹ کے پراپیگنڈے کی داستان

انہوں نے کہا کہ پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرونِ ملک روانگی کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا اور اب ان کی فیملی کے بارے میں من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ جتنا زور جھوٹ گھڑنے اور پھیلانے پر لگایا جا رہا ہے، اگر اتنا ہی وقت اور توانائی عوام کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچنے پر لگائی جاتی تو شاید آج عوام بھی ان کی باتوں پر یقین کر لیتے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی سندھ کا 15 مئی کو صوبہ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان

وزیر اطلاعات کا موقف

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مخالفین جھوٹ بولتے رہیں، مگر وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نئے منصوبے متعارف کرواتی رہیں گی اور اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی رہیں گی۔ اب مظلومیت، معصومیت یا سیاسی انتقام کا کارڈ نہیں چلے گا۔

سچ کا سامنے آنا

عوام سچ اور جھوٹ میں فرق اچھی طرح جان چکے ہیں اور جھوٹ بولنے والوں کو بے نقاب ہونا ہی پڑے گا۔ جھوٹ اور پراپیگنڈے کی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی اور سچ آخرکار سامنے آ کر رہتا ہے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...