پابندی کے باوجود لاہور شہر میں پتنگ بازی کے خلاف متفرق درخواست دائر
پتنگ بازی کے خلاف درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پابندی کے باوجود لاہور شہر میں پتنگ بازی کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کیخلاف ہے: پاکستان
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: طارق فضل چودھری کی عمران خان کو بنی گالا منتقلی کی پیشکش ایک بھونڈا مذاق ہے،مشال یوسفزئی
پولیس کی ناکامی
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دو روز قبل لاہور میں پولیس کانسٹیبل ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے کیمیکل ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کئے جا رہے۔
عدالت سے استدعا
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔








