بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھیں؟

رجب بٹ کی والدہ کی بہو سے صلح کے لیے شرائط

لاہور(ڈیلی پاکستان آئن لائن) معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو ایمان فاطمہ کے ساتھ صلح کرنے کے لیے اپنے خاندان کی شرائط بتا دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میسج

روزنامہ جنگ کے مطابق، رجب بٹ کی والدہ کا ایک آڈیو میسج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں اپنے بیٹے اور بہو کی صلح کے لیے شرائط بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

والدہ کا پیغام

اُنہوں نے کہا کہ وہ بیوقوف لڑکی اپنا گھر برباد کر رہی ہے، اللّٰہ کی قسم اگر وہ آج واپس آ جائے تو ہم اسے معاف کر دیں گے اور سب کچھ بھول جائیں گے۔

والدہ کی خواہش

رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ اسے واپس آ کر اپنا گھر بچانا چاہیے، وہ کم از کم ہمیں میسج یا کال کرے، میں چاہتی ہوں کہ وہ اپنی شادی کو بچائے۔

سب کچھ بھولنے کا عزم

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں سب کچھ بھول گئی ہوں، میں صرف ان کی شادی کو بچانے کے بارے میں سوچ رہی ہوں، اگر وہ آتی ہے اور رجب اس پر غصہ بھی کرتا ہے تو میں درمیان میں آ جاؤں گی۔
رجب بٹ کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ میں بھی ایک بیٹی کی ماں ہوں، اس لیے میں کسی کی بیٹی کا برا نہیں چاہتی۔

شادی کے معاملات

واضح رہے کہ رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی، جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو بہت پسند بھی کیا گیا تھا، تاہم شادی کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات زیادہ خوشگوار نہیں رہے اور اب بات طلاق تک پہنچ گئی ہے.

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...