شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک
پاک افواج کا آپریشن غضب للحق
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کا ہائبرڈ نظام کا اعتراف اور بلال غوری کا کالم
شمالی وزیرستان میں کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: گوشت کھانے کے شوقین افراد کے لیے Lake City میں MeatVore ریسٹورنٹ کھل گیا
افغان طالبان کی منصوبہ بندی ناکام
ذرائع کے مطابق، شمالی وزیرستان کے مواز کلے کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان جہنم واصل ہوئے جبکہ دیگر فوراً اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹرکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام کے حوالے سے وزیر تعمیرات و مواصلات نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
مؤثر ضرب اور سکیورٹی کی صورتحال
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے کمپاؤنڈ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا ہے۔ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی، اور پاک فوج علاقے میں سکیورٹی مضبوط رکھنے کے لیے بھی چوکس ہے۔
امن و امان کا قیام
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کا مقصد نہ صرف دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے بلکہ شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانا اور عوام کی حفاظت کرنا بھی ہے۔








