پچھلے سال کی طرح اس بار بھی عید کے روز عمران خان کی اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کا انتظام کیا جائے گا، عطا تارڑ
عید کے دن عمران خان کی گفتگو کا انتظام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی عید کے دن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کا انتظام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا
عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران کے بچوں کو بطور پاکستانی شہری اپنے نائیکوپ کارڈز پر پاکستان آنے کی مکمل اجازت ہے، جس کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم اپنے قیام کے دوران وہ پاکستان کے قوانین اور ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔
عطا تارڑ کا ٹویٹر پیغام
Imran Khan's phone call will be arranged on Eid Day with his children as done in the past as well.
His children are welcome to visit Pakistan on their NICOP Cards as Pakistani citizens for which no visa is required. However they will fully comply with the laws of Pakistan… https://t.co/MiyGUshcQW
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 18, 2026








