دنیا میں سب سے زیادہ خوراک ضائع کرنے والے ممالک سامنے آگئے

خوراک کے ضیاع کا مسئلہ

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے، اور نئی رپورٹ میں ان ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں فی کس خوراک کا ضیاع سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 اور 26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

سرفہرست ممالک

ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق مصر سرفہرست ہے جہاں فی کس سالانہ 155 کلوگرام خوراک ضائع کی جاتی ہے۔ اس کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں فی کس 122 کلوگرام خوراک ضائع ہوتی ہے۔ نائجیریا میں فی کس 106 کلوگرام، میکسیکو میں 102 کلوگرام اور برازیل میں 95 کلوگرام خوراک سالانہ ضائع کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی

عالمی خوراک کا ضیاع

رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریباً 1.3 ارب ٹن خوراک، جو مجموعی طور پر پیدا ہونے والی خوراک کا تقریباً ایک تہائی ہے، ضائع کر دی جاتی ہے۔ اس کے برعکس، دنیا بھر میں 29 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہیں، جبکہ لاکھوں بچے روزانہ بھوکے سونے پر مجبور ہیں۔

آگاہی اور حکمت عملی کی ضرورت

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مؤثر حکمت عملی اور عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...