بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور
بلوچستان اسمبلی میں قرار داد کی منظوری
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی نے صوبے کے تمام بجلی صارفین کے ذمے واجب الادا بجلی کے بل معاف کرنے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد منظور کر لی ہے۔ رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ آئی پی پیز کے بل ہم ادا نہیں کریں گے، جو بجلی استعمال نہیں کی اس کا بل کیوں ادا کریں؟
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، خاتون سمیت دو افراد گرفتار
اجلاس کی تفصیلات
آج نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں شہدائے کارساز کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اراکین نے پنجاب اسمبلی کے اراکین اسمبلی کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔ اجلاس کے دوران ضلع واشک کے علاقے شینگر کو تحصیل کا درجہ دینے کی قرارداد پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پُل سے گرایا گیا 7دن کا بچہ جانور کے کاٹنے کے باوجود زندہ بچ گیا
قرارداد کی پیشکش
یہ قرارداد رکن اسمبلی زابد علی ریکی نے پیش کی، تاہم محرک نے قرارداد واپس لے لی۔ اسمبلی میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے بلوچستان میں بجلی کے بلز کے بقایاجات معاف کرنے اور 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کا متن یہ تھا کہ صوبائی حکومت عوام کے ذمہ بجلی کے بقایاجات معاف کرنے کے اقدامات اٹھائے اور بلوچستان کے تین پاور پلانٹ سے صوبے کے عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کا ٹنل پر حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں
رکن اسمبلی کا موقف
رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسمبلی میں دورجدید کے تقاضوں اور ٹیکنالوجی پر بات کرنی چاہیے۔ ہم آج بھی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی بات کررہے ہیں، آئی پی پیز کے بل نہیں ادا کریں گے۔
قرار داد کی منظوری اور اجلاس کا اختتام
انہوں نے مزید کہا کہ جو بجلی ہم استعمال نہیں کرتے اس کا بل ادا کرنا پڑتا ہے۔ ایوان نے بلوچستان میں بجلی کے بلز کے بقایاجات معاف اور 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی سے متعلق قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔ اس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 21 اکتوبر سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔