لاہور کی درسگاہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی ساری ذمہ داری ادارہ کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، لیگی رہنما چودھری نورالحسن تنویر کا دعویٰ

```html
دبئی میں چودھری نورالحسن تنویر کا بیان
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن گلف و مڈل ایسٹ کے سابق صدر، سابق ایم این اے اور مسلم لیگ ن بہاولپور ڈویژن کے موجودہ صدر چودھری نورالحسن تنویر نے کہا ہے کہ لاہور کی ایک درسگاہ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ساری ذمہ داری ادارہ کی انتظامیہ پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا
واقعے کی تفصیلات
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ بچار، حالات و واقعات، وی لاگ، رپورٹس سننے دیکھنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ سارا قصور متعلقہ تعلیمی ادارہ کا ہے۔ جب ادارہ کو سب سے پہلے شکایت موصول ہوئی تو انہوں نے اس پر درست اقدام لینے کی بجائے طالبہ کو ڈانٹا اور شکایت کو دبانے کی کوشش کی۔
جب شکایت لگانے والوں کی بے عزتی کی گئی تو وہ اِدھر اُدھر گئے اور اسی دوران یہ معاملہ ان شرپسند عناصر کے ہتھے چڑھ گیا۔ چودھری نورالحسن تنویر نے مطالبہ کیا کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔
ہتک عزت کے قانون پر عملدرآمد
چودھری نورالحسن تنویر کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کا جو قانون بنایا گیا تھا اس پر عملدرآمد شروع کریں۔ مشاورت کا دائرہ کار بڑھائیں، حکومتوں کا موجودہ انتظامی ڈھانچہ اس قابل نہیں ہے کہ اکیلے 25 کروڑ عوام کے مسائل حل کر سکے۔ عوام کے منتخب نمائندوں کو ہر سطح پر ذمہ داریاں تفویض کریں۔
```