تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملاقات کی اجازت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 13 ہزار 300 روپے مہنگا
ملاقات کی تفصیلات
تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کو کل صبح 8 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے۔
وفد کی تشکیل
پی ٹی آئی رہنماؤں کی پانچ رکنی ٹیم کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی، ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہوں گے۔








