شہرقائد میں پارہ 40ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی میں گرم موسم کی پیش گوئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے گرم موسم جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتے کو شہر کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چھو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریت ناکام، عالمی اقدار پامال ہوچکیں، مہاتیر محمد کا 100ویں سالگرہ پر انٹرویو
ہواؤں کی سمت میں تبدیلی
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں گرم موسم بدستور جاری رہنے کا امکان ہے اور ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیرفعال ہونے کے سبب شہر میں گرمی کی شدت بڑھے گی، ہفتہ اور اتوار کو ہواؤں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب سے رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی زندگی میں اتنا صاف ستھرا مری نہیں دیکھا : مریم نواز
دیہی سندھ میں بارش کی توقع
مزید بتایا گیا کہ 20 اور 21 اکتوبر کے درمیان دیہی سندھ کے اضلاع عمرکوٹ اور تھرپارکر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
جمعے کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ ہوا۔








