ایوب حکومت کے دوران بہت سے عدالتی فیصلے ایسے ہیں جنکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ججوں نے مارشل لاء یا حکومت کے دباؤ پر کیے

مصنف کا تعارف
مصنف: جسٹس (ر) بشیر اے مجاہد
یہ بھی پڑھیں: عقیل، مزمل، شعیب خواجہ افتخار میموریل ٹینس سیمی فائنلز میں پہنچ گئے
قسط: 57
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری بھگوڑا ہے اُس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان
آئین ساز اسمبلی کا تحلیل
پاکستان میں بہت سے لوگوں نے آئین ساز اسمبلی کے تحلیل کئے جانے کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کر دیا۔ مولوی تمیز الدین جو کہ اس اسمبلی کے سپیکر تھے سندھ ہائی کورٹ میں گورنر جنرل کے اقدام کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے گورنر جنرل کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔ حکومت نے فیڈرل کورٹ میں اپیل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر مکمل پابندی – نوٹیفکیشن جاری
فیصلہ اور اثرات
جسٹس محمد منیر کی سربراہی میں عدالت نے گورنر جنرل کے احکامات کو درست قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے فیصلہ میں گورنر جنرل کے احکامات اور اختیارات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آئین ساز اسمبلی گورنر جنرل کا ایک ماتحت ادارہ تھا جسے ختم کر دیا گیا۔ گورنر جنرل نے نئی آئین ساز اسمبلی تشکیل دے دی، جس نے 1956ء میں آئین سازی مکمل کر کے ملک کو 1956ء کا آئین دے دیا۔ جسٹس منیر کا یہ فیصلہ ایک متنازعہ فیصلہ قرار پایا اور عوام میں اس تاثر کی بنیاد بن گیا کہ جوڈیشری کا رویہ حکومت یا طاقتور بااختیار لوگوں کے حق میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ مہارت والی خاتون کو کمپنی نے نوکری دینے سے انکار کردیا
اختلافی نوٹ
اس مقدمہ میں فیڈرل کورٹ کے ایک جج جسٹس کارنیلس نے اختلافی نوٹ تحریر کیا، جس میں انہوں نے جسٹس منیر کے فیصلہ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے آئین ساز اسمبلی کو تحلیل کرنے کو غلط اقدام قرار دیا اور کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں جو دلائل دیئے گئے ہیں وہ غلط ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر
مارشل لاء کا نفاذ
9 اکتوبر 1958ء کو صدر پاکستان جنرل سکندر مرزا نے ملک میں مارشل لاء کا نفاذ کرتے ہوئے آئین کو منسوخ اور اسمبلیوں کو تحلیل کر دیا۔ اس موقع پر جسٹس منیر اور اُن کی عدالت میں جونہی اس مارشل لاء کے خلاف مقدمہ آیا تو محسوس ہوا کہ وہ تو اس کے لئے تیار بیٹھے تھے۔ مسٹر جسٹس منیر نے مارشل لاء کے تمام اقدامات کو جائز قرار دے دیا اور اپنے فیصلہ میں معروف قانون دان ہانس کیلسن کی ایک سیاسی تھیوری..نظریہ ضرورت کے مطابق درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب بغاوت انقلاب کہلاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 نومبر کا پشاور جلسہ منسوخ کر دیا
ایوب خان کی کابینہ میں حیثیت
انہوں نے اپنے فیصلہ میں مارشل لاء کے نفاذ کو آئینی اور قانونی جواز مہیا کر دیا۔ یقینا عوام کو یاد ہو گا کہ بعد میں ایوب خان کے اقتدار کے چوتھے سال میں جسٹس منیر کو ایوب کابینہ میں وزیر قانون مقرر کیا گیا تھا مگر وہ جلد ہی وزارت سے مستعفی ہو گئے تھے۔ اس کے کچھ عرصہ کے بعد جسٹس کارنیلس بھی ایوب حکومت میں وفاقی وزیر قانون رہے مگر وہ بھی جلد ہی مستعفی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت جائز نہیں، آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ شبلی فراز
عدالتی فیصلے اور دباؤ
ایوب حکومت کے دوران بہت سے عدالتی فیصلے بھی ایسے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فیصلے ججوں نے مارشل لاء ضوابط یا پھر حکومت کے دباؤ پر کیے۔ ان میں اہم ترین فیصلے وہ ہیں جو جسٹس اے آر چنگیز نے ایبڈو ٹربیونل میں کیے۔
یہ بھی پڑھیں: عاشق نے گھر میں گھس کر لڑکی کو تیزاب پلا دیا
انصاف کا تقاضا
ان میں محض برائے نام الزامات پرعملاً جن کی حیثیت کچھ بھی نہ تھی بڑے اہم سیاست دانوں کو ایبڈو کر کے سات سال کے لئے سیاست سے نااہل قرار دے دیا گیا اور اُن کی وضاحت اور صفائی کو کوئی اہمیت نہ دی گئی۔ ایبڈو ٹربیونل کے فیصلوں کا ریکارڈ کہیں پر ضرور موجود ہو گا۔ اسے ضرور شائع ہونا چاہئے۔ ایوب خان اور سکندر مرزا نے تو آئین کو بھی منسوخ کر دیا تھا مگر جو لوگ اپنے نام کے ساتھ جسٹس لکھتے ہیں اُنہیں تو فیصلے کرتے ہوئے اپنے نام اور وقار کا کوئی خیال رکھنا چاہئے۔
نوٹ
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔