وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کو تقرری کا لیٹر د یدیا ، گھر کے باہر سڑک بنوانے کا حکم بھی جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کی نئی شروعات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کی آواز بن گئے۔ انہوں نے سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم کو تقرری کا لیٹر دیا ہے۔ محمد عظیم الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ اینڈ ویژول آرٹ میں ٹیچر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہمت کارڈ کی تقریب میں سپیشل پرسن محمد عظیم کو ملازمت دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ محمد عظیم پنسل سے سکیچ بنانے کے ماہر ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انہیں الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور 13 خصوصی اشیا گفٹ کرے گی
محمد عظیم کی ہمت اور عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے محمد عظیم کے گھر کی سڑک بھی بنوانے کا حکم دیا ہے۔ سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل ہونے کے باوجود محمد عظیم کی ہمت اور حوصلہ قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی آوازیں بھی آنا شروع ہوگئی تھیں، سنگترے کا رس اور کباب کی پلیٹ منگوا لی، مصریوں کے بیلے اور کیبرے ڈانس کے بارے میں بڑا کچھ سنا تھا
فن کی شاندار مثال
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محمد عظیم کی بنائی ہوئی تصویر اپنے آفس میں آویزاں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عظیم نے معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا بلکہ اپنے ہنر سے لوگوں کو حیران کیا ہے۔
محمد عظیم کا شکریہ
سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جس محبت اور شفقت کا اظہار کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ انہوں نے وعدہ کیا اور اسے نبھایا، دل سے ان کا مشکور ہوں۔
سپیشل پرسن محمد عظیم کے والد سلیم اختر نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔