حمزہ شہباز کا اپنے حلقے کا ہنگامی دورہ ،اہم شخصیات سے ملاقات ، دیرینہ کارکن کی وفات پر فاتحہ خوانی
حمزہ شہباز کا اچانک دورہ
لاہور (طیبہ بخاری سے) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے اچانک اپنے حلقے این اے 118 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہم مقامی شخصیات سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل کا جائزہ لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ یاد رہے کہ این اے 118 مسلم لیگ (ن) کا گڑھ مانا جاتا ہے اور یہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا آبائی حلقہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے رائفل کے ساتھ جمعے کا خطبہ دیا
پہنچنے پر شاندار استقبال
جب حمزہ شہباز کچا نسبت روڈ پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ ان کے ہمراہ ان کے سیکرٹری صبغت سلطان، دستگیر شاہ اور میڈیا ایڈوائزر عمران گورایہ بھی موجود تھے۔ حمزہ شہباز 147 یو سی 169 گوالمنڈی کے سینئر کارکن اور سابقہ کونسلر میاں آصف پرویز کے گھر گئے اور ان کے والد پرویز اختر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔
کارکنوں کی بڑی تعداد موجود
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چاچا مٹھا، میر نجیب، حماد بٹ، فراز، ملک کاشف، ملک نصیر، شہزاد بٹ، وائس چیئرمین عدنان بٹ، کونسلر عمران یونس، کونسلر عاقب قریشی، کونسلر شاہد غوری، کونسلر نعیم عمر، لیڈی کونسلر روبینہ قریشی، حافظ افضل سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔