ایشوریا رائے کے باڈی گارڈ شیوراج کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کا باڈی گارڈ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے محافظ شیوراج کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کے مہنگے ترین باڈی گارڈز میں کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا حملہ بزدلی ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے: طارق فاطمی
شیوراج کی ذمہ داریاں
ایشوریا رائے کے گھر سے باہر قدم رکھتے ہی شیوراج کی ڈیوٹی شروع ہوجاتی ہے۔ اگر شیوراج، ایشوریا رائے کے آس پاس موجود ہوں تو کسی کو انہیں چھونے کی اجازت بھی نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا
تکنیکی مہارت اور تنخواہ
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق بچن خاندان کی اکلوتی بہو کی حفاظت پر مامور شیوراج تکنیکی مہارت بھی رکھتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ باڈی گارڈز بن کر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کسی مقبول شخصیت کی حفاظت کرنے کا معاوضہ بھی غیر معمولی ہوتا ہے۔ اور پھر ایسے غیرمعمولی طور پر مقبول اداکاروں کے باڈی گارڈز کا شمار بھی غیرمعمولی معاوضہ لینے والے باڈی گارڈز میں کیا جاتا ہے۔
شیوراج کی سالانہ تنخواہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوراج کی سالانہ تنخواہ ایک کروڑ بھارتی روپے ہے، یہ تنخواہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے افسران کی تنخواہوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ اس بھاری بھرکم تنخواہ کے باعث شیوراج کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کے مہنگے ترین باڈی گارڈز میں کیا جاتا ہے۔