ہائی وے پر ٹرک الٹ گیا، پولیس تعینات کردی گئی، مگر کیوں؟ جانیے
بھارت میں ٹماٹروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ٹماٹروں سے بھرا ٹرک ہائی وے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹماٹر سڑک پر پھیل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن روڈ: یورپی سیاحوں کے لیے پاکستان کا دروازہ جو اب ’ڈنکی روٹ‘ بن چکی ہے
واقعے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ہائی وے پر پیش آیا۔ ایک ٹرک 18 ٹن ٹماٹر لے کر اپنی منزل کی جانب جا رہا تھا، کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں خاتون کی بچوں سمیت پراسرار موت
ڈرائیور کا بیان
ٹرک کے ڈرائیور ارجن نے بتایا کہ وہ ٹماٹروں کو بنگلورو سے نئی دہلی لے جا رہا تھا۔ ہائی وے پر اچانک ایک گائے سامنے آگئی، جسے بچانے کے لیے جیسے ہی موڑا تو ٹرک الٹ گیا۔ ارجن نے کہا کہ حادثے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، تاہم اس کا ساتھی معمولی زخمی ہوا۔ مگر اس کے ٹرک کے پیچھے آنے والی خاتون دوسرے ٹرک سے ٹکرانے کے سبب زخمی ہوئی، جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا
پولیس کی کارروائی
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی تاکہ ٹماٹروں کو چوری ہونے سے بچا جا سکے۔ پولیس نے ہائی وے کے قریب سخت ناکہ بندی کی اور چوری کو روکنے کے لیے رات بھر گشت کرتی رہی۔
مارکیٹ میں قیمتیں
بھارت میں اس وقت فی کلو ٹماٹروں کی قیمت 100 روپے ہے۔