آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش نہ ہوسکی، اجلاس صبح 11 بجے ہوگا

سینیٹ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی پیشی تاخیر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت آج بھی 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش نہ کرسکی۔ اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی:ٹرمپ
اجلاس کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق، چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے پیش کی جانا تھا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے وقفہ سوالات موخر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زین قریشی سمیت 11پارٹی ارکان کے پارٹی قیادت سے رابطے منقطع
دعائیہ تقریب
اجلاس میں سانحہ کارساز کے شہداء کی دعائے مغفرت کیلئے دعا کروائی گئی۔ ایک موقع پر چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس ایک گھنٹے کیلئے موخر کرنے کی تجویز دی، جس کی سینیٹر عرفان صدیقی نے حمایت بھی کی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک میٹنگ ہو رہی ہے اور کابینہ اجلاس بھی ہے، اگر مناسب سمجھیں تو ایک گھنٹے تک کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا جائے۔
سینیٹر طلال چوہدری کا بیان
مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وضاحت نے اس کے فیصلے کو مزید متنازعہ کر دیا ہے۔ وضاحت سے ایک جماعت کو تقویت دی جا رہی ہے، ایسے فیصلوں سے ججز خود متنازع ہو رہے ہیں۔