راولپنڈی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید

حملہ اور شہادت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روات میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد احسان کیانی شہید ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو کے پی سینیٹ الیکشن کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت
واقعے کی تفصیلات
راولپنڈی پولیس کے مطابق محمد احسان کے سینے میں گولی لگی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک منشیات فروش بھی ہلاک ہوا۔
پولیس کارروائی
روات پولیس نے منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس ہلاک ہونے والے منشیات فروش کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔