کورونا سے صحتیاب ہونیوالے کم عمر افراد ایک اور خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے لگے

امریکی ماہرین کا اہم انکشاف

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے کم عمر افراد میں صحت یابی کے 6 ماہ بعد بھی ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات دگنے ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت درست سمت پر گامزن، مہنگائی کم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں: گورنر سٹیٹ بینک

تحقیقی تجزیہ

کورونا کے بلڈ شوگر پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لیے ماہرین نے 6 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے جن 6 لاکھ سے زائد رضاکاروں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، ان کی عمر 19 سال تک تھیں اور زیادہ تر رضاکاروں کی عمریں 10 سے 19 سال کے درمیان ہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، وزارت صحت کی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی سفارش

موازنے کا عمل

ماہرین نے جن افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، ان میں کورونا کے علاوہ نمونیا، فلو اور دیگر سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے والے رضاکار بھی شامل تھے لیکن کوئی بھی ایسا رضاکار نہیں تھا، جسے پہلے ذیابیطس ہو۔ ماہرین نے جائزہ لینے کے بعد 14 ہزار ایسے رضاکاروں کی نشاندہی کی جنہیں 2020 سے 2022 تک کورونا ہوا اور ان میں کچھ رضاکار کورونا کے دوران ہسپتال داخل ہوئے، تاہم زیادہ تر ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے تھے۔

نتائج

ماہرین نے پایا کہ جن افراد کو کورونا ہوا تھا، ان میں سے نصف افراد میں ذیابیطس کی تشخیص ہوئی جب کہ ایسے رضاکاروں کا موازنہ ایسے 22 ہزار افراد سے کیا گیا جنہیں دوسری سانس لینے میں مشکلات کی بیماریاں تھیں اور وہ ہسپتال میں بھی داخل ہوئے تھے، تاہم ان میں ذیابیطس ہونے کے امکانات نہیں دیکھے گئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...