لاہور میں دو خواتین سمیت پانچ رکنی گینگ گرفتار، حیران کن وارداتوں کا انکشاف

پولیس کارروائی میں چور گینگ گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کی ہدایت پر لاری اڈا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت پانچ رکنی متحرک چور جیب تراش اور نوسر باز گینگ کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
گرفتار ملزمان کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سب انسپیکٹر عمران اسلم چٹھہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت پانچ رکنی نوسر باز گینگ کو پکڑا۔ دونوں خواتین سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو پنجاب کے مختلف اضلاع میں شاپنگ سنٹرز اور بازاروں میں نوسر بازی کرکے گھریلو خواتین کو لوٹنے میں ملوث تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بی ڈی ایس ڈگری 5 سال کرنیکا فیصلہ ، سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران انٹیروگیشن متعدد چوری و نوسر بازی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے موبائل فونز اور چوری شدہ لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ایس پی سٹی کا بیان
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ گھریلو عورتوں کو بازاروں میں نوسر بازی سے لوٹنے والا گروہ زیرو ٹالرنس کا مستحق ہے۔