بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا: سینیٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر
26 ویں ترمیم کی اہمیت
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کیلئے کیبنٹ میں آج یہ معاملہ مکمل ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بکاو مال پی ٹی آئی کو بیچ چکے ہیں، 26 ویں ترمیم ٹھوک بجا کر ہونے جارہی ہے اور خوشخبریاں 26 ویں ترمیم کے بعد بھی آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے چینی انجینئرز کی سیکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت سے وسائل کی درخواست کردی
عدالتی فیصلوں کا احترام
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے جتنے فیصلے آتے ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ میں مطمئن ہوں، جتنی باتیں کہی ہیں اس پر کھڑا رہا ہوں۔
عمران خان کے مستقبل پر تبصرہ
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا۔