آئمہ بیگ کے ساتھ ڈنر پر نظر آنے والا شخص کون ہے؟

آئمہ بیگ کی خوشی کی وجہ
لاہور (ویب ڈیسک) آئمہ بیگ نے کچھ عرصے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کی تھی جس میں وہ خاصی خوش نظر آرہی تھیں۔
بولڈ اسٹائل اور خوشی کی تصویر
تصویر بظاہر ایک ریسٹورنٹ کی تھی جس میں آئمہ نے خاصا بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں البتہ انکی خوشی کا یہ پس منظر کسی کو زیادہ سمجھ نہیں آیا تھا۔لیکن آج انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ اسٹوری میں اپنی خوشی کی وجہ بتا ہی دی۔
نئی تصویر اور خاص مہمان
آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوری میں اپنی پرانی پکچر کے ساتھ ایک نئی پکچر بھی اپلوڈ کی جس میں ایک دوسرا شخص بظاہر ان کے ساتھ ڈنر میں شریک ہے۔
آئمہ نے اس تصویر میں نظر آنے والے شخص کو ٹیگ بھی کیا تو معلوم ہوا کہ وہ زینو نامی فیشن ڈیزائنر ہیں اور ساتھ ہی کری ایٹیو ڈائریکٹر بھی ہیں۔
مداحوں کی قیاس آرائیاں
اس اسٹوری کو دیکھ کر آئمہ کے مداحوں میں سنسنی پھیل گئی اور دور دور تک قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ کہیں یہ آئمہ کا نیا بوائے فرینڈ تو نہیں۔ تاہم آئمہ نے اس حوالے سے صرف ایک ہی ہنٹ دیا کہ وہ اور زینو صرف ڈنر پارٹنر ہی ہیں۔
آئمہ بیگ کا کیریئر
آئمہ بیگ کا شمار پاکستان کی ممتاز گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ آئمہ بیگ پہلے پہل تو ٹی وی شو مذاق رات میں نظر آتی رہیں لیکن پھر سُر سنگیت کی صلاحیت میں قدم آگے بڑھایا تو کامیابی نے ان کا ہاتھ چوما۔
کوک اسٹوڈیو کی کامیابی
ان کو شہرت کوک اسٹوڈیو کے گانے بازی سے ملی جو انہوں نے ساحر علی بگا کے ساتھ ملکر گایا تھا۔ آئمہ بیگ عمان میں پیدا ہوئیں جہاں ان کے والد الیکٹریکل انجینئر تھے۔ آئمہ نے یونیورسٹی آف لاہور سے بیچلر آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن کی ڈگری حاصل کی۔
منگنی اور اس کے بعد
انہوں نے معروف ماڈل اور ہدایتکار شہباز شگری کے ساتھ 21 مارچ 2021 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ ان کی منگنی کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہوا تھا اور مداح ان کی منگنی پر خاصے خوش بھی تھے۔ دونوں فلم پرے ہٹ لو کی شوٹنگ کے دوران سے ہی ڈیٹنگ کر رہے تھے۔
تاہم ستمبر 2022 میں آئمہ نے شہباز شگری کے ساتھ منگنی توڑنے کا اعلان کردیا اور اس اعلان کے پیچھے کی وجوہات بھی نہیں بتائیں۔
یادگار پرفارمنس
رواں سال پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے علی ظفر کے ساتھ ملکر اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔