ملائکہ اروڑا نے والد انیل مہتا کی موت کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا
ملائکہ اروڑہ کا کٹھن وقت
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ادا کارہ ملائکہ اروڑہ کے لیے گذشتہ چند روز بہت کٹھن رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کے والد انیل مہتا نے اپنے ہی گھر کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی۔ اس خبر نے ملائکہ کے ساتھ ساتھ پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ملائکہ نے اب اپنے والد کی موت کے بعد پہلی مرتبہ کھل کر بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں ساؤتھ افریقہ نے 4 وکٹوں پر 185 رنز بنالیے
انٹرویو میں احساسات کا اظہار
ملائکہ نے حال ہی میں بھارتی میگزین کو ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ان لمحات کے بارے میں بات کی ہے جن سے نمٹنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔ انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب ان کی حالت کیسی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے سکول میں پہلی اے آئی روبوٹ ٹیچر نے پڑھانا شروع کردیا
زندگی کا مصروفیت بھرا انداز
ملائکہ کا کہنا تھا کہ زندگی بہت مصروف شے کا نام ہے۔ جس میں آپ کو ہر وقت اور ہر گھڑی کام کرنا پڑتا ہے۔ میرے لیے اپنے لائف اسٹائل کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ تاکہ میں اول نمبر پر رہوں۔ میں اپنی روزمرہ روٹین پر سختی سے عمل کرتی ہوں چاہے وہ صبح اٹھنا ہو، ورزش کرنا ہو، کچھ آرام کرنا ہو یا کھانا پینا ہو۔
صحت کی اہمیت
ملائکہ کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے آپکا طرز زندگی اور آپ کی صحت دونوں لازم وملزوم ہیں۔ میں اپنی ذہنی اور جسمانی صحت پر خاص توجہ دیتی ہوں۔ خواہ وہ خود کی دیکھ بھال ہو، ورزش ہو یا مراقبہ۔ انسانی صحت کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ ہر اس چیز پر توجہ دیں جو آپ کو ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر متوازن رکھے۔








